نیشنل ہیومن رائٹ کمیشن نے جانوروں کے مسلم تاجروں کے بے رحمانہ قتل کے معاملے میں آج جھارکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کو اس بابت تفصیلی رپورٹ ایک ماہ کے اندر
داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔
کمیشن نے جھارکھنڈ حکومت کو 29مارچ کو اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ حکومت نے اپنی سطح سے اس معاملے میں ابتک کیا کاروائی کی ہے اس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔